i پاکستان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات، ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستیں منظور، 76 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموارتازترین

October 17, 2026

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کو مسلسل یقینی بنا رہا ہے، ستمبر 2026 میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی زمین کے حصول کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری پر ایس آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی