i پاکستان

آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکتازترین

October 17, 2026

سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقہ دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں حملہ کیا گیا، ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شاہراہ پرتجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچا رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی