وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی