سابق حکومت کی نالائقی، نااہلی، چوری، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جن کمزور بنیادوں پر نالائقوں اور نااہلوں نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کئے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا عالم ہے، اتحادی حکومت اور وزیراعظم عوام کو بچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،فرح گوگی عمران خان کی فرنٹ مین تھی جسنے پنجاب میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی،فرح کے خلاف بات کریں تو عمران خان تڑپنا شروع ہو جاتے ہیں، پچھلے چار سال بنی گالہ درحقیقت منی گالا بنا ہوا تھا،ان کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کا پہلے سے پتہ تھا، ایک موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کا پتہ تھا ہم نے اس لئے معیشت کی بارودی سرنگیں بچھائیں ، یہ اپنے جھوٹے بیانیے کی ترتیب تو ٹھیک کرلیں
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی