i پاکستان

وزیرعظم شہبا زشریف کا جنوبی سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہارتازترین

August 18, 2022

وزیرعظم شہبا زشریف نے جنوبی سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے دیگرحصوں میں بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ علاقوں کا ریسکیو اور ان کی فوری مدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر 50ہزار روپے فی خاندان فراہم کیا جائے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی