وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کروٹ پن بجلی منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعہ کوایک ٹویٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ 720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ فعال ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا یہ پہلا پن بجلی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ساڑھے چار سال کے دوران اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی