i پاکستان

مفت لیپ ٹاپ پروجیکٹ دوبارہ شروع کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمعتازترین

June 15, 2022

مفت لیپ ٹاپ پروجیکٹ دوبارہ شروع کرنے پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت نے ذہین طلبہ کیلئے مفت لیپ ٹاپ فراہمی کے لیے بجٹ میں ڈیڑھ ارب مختص کیے،اس پروجیکٹ سے لاکھوں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ ملیں گے۔گزشتہ دور میں بھی شہباز حکومت نے لاکھوں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیے۔بزدار حکومت نے اپنے دور میں ایک بھی طالبعلم کو مفت لیپ ٹاپ نہیں دیا۔اس پروجیکٹ کو کالج لیول تک بڑھایا جائے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی