i پاکستان

سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدریتازترین

July 28, 2022


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے حلیم عادل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن علیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندہ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، سندہ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی