i پاکستان

وزیراعلی سندھ کی صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایتتازترین

July 06, 2022


 وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی اور محرم سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کورونا کے شرح کو کم کریں، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں ، ہاتھ دھلے اور سینی ٹائزر کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں خاص طور کراچی میں ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں کیونکہ عیدالاضحی اور محرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کورونا کے شرح کو کم کریں، اگر یہ میڈ کیسز بیٹھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں ، ہاتھ دھلے اور سینی ٹائزر کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا عذرا پیوچوہو، ناصر شاہ، شرجیل میمن(وڈیو لنک پر)، مشیر قانون مرتضی وہاب، پارلیامنٹری سیکریٹری صحت قاسم سومرو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو، کمشنر کراچی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر قیصر سجاد، وی سی ڈاکٹر سعید قریشی، ڈپٹی ڈی جی رینجرز برگیڈیئر رف شہزاد، کور ہیڈکوارٹر اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی