i پاکستان

عمران ریاض غدار نہیں محب وطن پاکستانی ہے، سبطین خانتازترین

July 07, 2022



 تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ عمران ریاض غدار نہیں محب وطن پاکستانی ہے۔ سابق صوبائی وزیر سبطین خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، جمہوری دور میں یہ سب کچھ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ عمران ریاض غدار نہیں محب وطن پاکستانی ہے، یہ ہتھکڑیاں عمران ریاض کو نہیں صحافت خو لگائی گئی ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی