i پاکستان

علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے جناح اسپتال منتقل،پی ٹی ایم رہنما کو کمر درد اور بلڈ پریشر کی شکایت تھیتازترین

June 20, 2022

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جیل پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے اسیر رہنما کو کمر میں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ علی وزیر کو علاج کی غرض سے بکتر بند میں اسپتال لایا گیا جب کہ ان کی حفاظت پر جیل پولیس کے علاوہ علاقہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی.

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان