i پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیابتازترین

June 21, 2022

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5 ہزار 143 بلدیاتی نشستوں کے 35 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اترے اور 500 سے زائد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان سے ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو گئے اور اس وقت 32 ہزار سے زائد امیدوار ہیں۔
مختلف ذرائع سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق مختلف کیٹگری کی 5143 بلدیاتی نشستوں کے لئے 35208 امیدوار میدان میں اترے تھے جن میں سے 500 سے زائد بلامقابلہ کامیاب اور 2 ہزار سے زائد کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔ کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں کی 1476 نشستوں کے لئے 17071 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے، چئیرمین اور وائس چئیرمین کی 492 نشستوں کے لئے 7106 امیدوار اور وارڈز کونسلرز کی 984 نشستوں کے لئے 9965 امیدوار میں اترے جن میں سے سیکڑوں کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں اور اس وقت اپیلوں کا مرحلہ جاری ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان