i پاکستان

عیدالاضحی کی آمد' جانوروں کی منہ مانگی قیمتوں پر فروخت'مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی 'عوام پریشانتازترین

July 09, 2022


عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے لیکن جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے' مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ملک بھر میں منڈیاں سجی ہوئی ہیں، بھاری بھرکم جانور سے لے کر اونچا تگڑا اور چھوٹا جانور بھی موجود ہے،سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے عوام منڈی میں ایک بیوپاری سے دوسرے بیوپاری کے پاس چکر لگارہے ہیں لیکن عوام کو جانور خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔بارشوں کے باوجود بھی جانوروں کے ریٹس میں کمی نہیں آئی اور منہ مانگی قیمتوں میں جانور فروخت ہورہے ہیں، مہنگائی کے باعث اپنی پسند کا جانور خریدنا عوام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی