i پاکستان

رشتے کے منتظر شخص کو ماہرہ خان کا'' جواب'' ٹرینڈ بن گیاتازترین

June 15, 2022


کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان کا رشتے کے منتظر شخص کو '' جواب'' سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا۔گزشتہ روز اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹوشوٹ کی ایک تصویر پر ان کے ایک مداح نے ماہرہ کو رشتے کے لیے درخواست کر ڈالی جس پر اداکارہ نے بھی ٹکا سا جواب دیدیا۔اداکارہ کی تصویر پر ایک مداح نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ یا تو انہیں قبول کرلیں یا پھر انہیں مسترد کرکے انہیں جواب دے دیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو ان کے آسرے پر نہ چھوڑیں اور آگے بڑھیں۔مداح کے جواب پر ماہرہ خان نے بھی مداح کو ایسا ہی جواب دیا اور اسے مشورہ دیا کہ وہ ان کے آسرے میں نہ رہیں اور زندگی کو آگے بڑھائیں کیوں کہ انہوں نے اپنے لیے پہلے ہی کسی اور کو منتخب کر رکھا ہے۔اداکارہ کا مذکورہ جواب وائرل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ماہرہ خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگئیں اور پھر ان کے ٹرینڈ پر لوگوں نے ان کی دوسری تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر ڈالیں۔