i پاکستان

فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، فرخ حبیبتازترین

July 07, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سادہ کپڑوں میں حلیم عادل شیخ کو پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں یہ اغوا کے زمرے میں آتا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے، حلیم عادل شیخ کو فوری بازیاب کیا جائے.

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی