اچیف آف دی ایئراسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھونے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال کیا۔ ایئرچیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے51 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی