i پاکستان

اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی کارروائی،غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتارتازترین

August 01, 2022

ملتان میں اے ایس ایف اور کسٹم حکام کی کارروائی کے نتیجے میں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ محمد مطیب نامی شخص 15 ہزار ڈالر سے زائد کی غیر ملکی کرنسی لیکر جارہا تھا جبکہ مسافر کو 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم لیکر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ غیر ملی کرنسی میں درہم اور دینار شامل ہیں جبکہ محمد مطیب ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے یو
اے ا ی جارہا تھا ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی