i پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت بجلی بچت کے حوالے سے اجلاس، گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت اقدامات پر اظہار اطمینانتازترین

July 09, 2022


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بجلی کی بچت کے حوالے سے اجلاس ، شرکا کو بتایا گیا کہ ایوان صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ 2 سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت کی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت بجلی کی بچت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت بجلی، پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا،صدر مملکت نے کہاکہ ایوان صدر نے توانائی کی مد میں گزشتہ 2 سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت کی،انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کا ماحول دوست منصوبہ پورے ملک کے لیے ایک بہترین مثال ہے، ایوان صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے پر چل رہا ہے،صدر مملکت نے کہا کہ ایوان صدر نے 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی