i پاکستان

حکومتیں برخواست کرکے فوری نئے انتخابات کرائے جائیں ، فوا دچوہدریتازترین

June 15, 2022

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات وتحریک انصاف کے سربراہ برائے میڈیا افیئرز چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ادارے کتنا عرصہ غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے، ملک کا سب سے بڑا صوبہ بدترین سیاسی بحران کا شکار ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس اکثریت نہیں الیکشن کمیشن پتا نہیں صوبے سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں،جعلی حکومت صوبہ نہیں چلا سکتی ، حکومتیں برخواست کریں،فوری نیا انتخاب کروائیں۔منگل کو سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات وتحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بدترین سیاسی بحران کا شکار ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس اکثریت نہیں الیکشن کمیشن/جج صاحبان پتا نہیں صوبے سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت صوبہ نہیں چلا سکتی ، لہذاحکومتیں برخواست کریں اورنیا انتخاب کروائیں ۔ادارے کتنا عرصہ اور اس غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی