وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ۔ اس حوالے سے پی ٹی آے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گے اور ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آوٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔ آپٹ آوٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا جس کے بعد صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔ پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ اسکے علاوہ حکومت کی جانب سے شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان