• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ترک پولیس نے داعش کے 11 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیاتازترین

April 24, 2024

استنبول(شِنہوا)ترک پولیس نے مغربی صوبے ازمیرسے داعش کے کم از کم 11 مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔

سرکاری ٹی وی،ٹی آر ٹی کے مطابق انسداد دہشت گردی ٹیموں نے13 مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے صوبے بھر میں 13 مقامات پر بیک وقت کارروائی کی۔

چھاپوں کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ باقی دو افراد کی گرفتاری کے  لیے کوششیں جاری ہیں۔