• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سنگاپور کے سابق وزیرکو 12 ماہ قید کی سزاتازترین

October 03, 2024

سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ ایس ایشوران کو بدعنوانی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ثابت ہونے پر 12 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سزا ایس ایشوران  کی جانب سے 24 ستمبر کو سرکاری ملازم کی حیثیت سے قیمتی اشیاء حاصل کرنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں جرم قبول کرنے کے بعد سنائی گئی۔

ایشوران  نے 4لاکھ سنگاپوری ڈالر (3لاکھ 9ہزار امریکی ڈالر)  سے زیادہ کے تحائف غیر قانونی طور پر وصول کیے۔

بدعنوانی کے خلاف سنگاپور کے انویسٹی گیشن بیورو نے گزشتہ جولائی میں ایشوران  سے تحقیقات کی تھیں اور جنوری میں انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔