• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مندوب کا لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر زورتازترین

October 03, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین کے ایک مندوب نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان اور اسرائیل کی کشیدگی کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے لبنان اسرائیل صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں اور واضح اور دو ٹوک مطالبات کرنے کے لئے متحد ہونا چاہئے جبکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا قیام عمل میں لایا جائے ، تشدد کے چکر کو روکنے کے لئے لبنان اسرائیل کشیدگی میں کمی کو آگے بڑھانا ہوگا۔ لڑائی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئےاور متعلقہ فریقوں کو سیاسی اور سفارتی حل کی راہ پر واپس آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے ممالک سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں گے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

فو نے کہا کہ اس تنازعے نے ایک بے مثال انسانی تباہی پیدا کی ہے ، غزہ "زمین پر جہنم" بن گیا ہے ، اور شہری تنصیبات کی بڑے پیمانے پر تباہی ، ہزاروں ہلاکتیں اور لبنان میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے تنازعے کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی سرخ لکیروں کا احترام کریں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔