• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2021 تا 2025 کے اہم منصوبوں پر پیشرفت کی رپورٹ جاری کردیتازترین

October 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2025-2021) کے 102 اہم منصوبوں پر عملدرآمد میں نمایاں پیشرفت کی ہے جس میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے ، توانائی کے نظام اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں ملیں۔

قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے حالیہ برسوں حاصل ان کامیابیوں کا ذکر اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کا نیٹ ورک مضبوط بنایا گیا ملک کے تقریبا 95 فیصد ایکسپریس وے سروس ایریا میں اب چارجنگ کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ کمیشن کی 2021 میں جاری کردہ اہم تعمیراتی منصوبوں کی فہرست میں مجموعی طور پر 151 قومی لاجسٹکس مراکز شامل ہیں جو 31 صوبائی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

چین نے نئی توانائی نظام قائم کرنے کے لئے دریائے یانگسی کے کنارے دنیا کی سب سے بڑی صاف توانائی راہداری تعمیر کی ۔ چین میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 3 ارب کلو واٹ سے زائد ہوچکی ہے ۔  ہوا اور سورج سے بجلی حاصل کرنے کی صلاحیت کوئلے سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین نے 2021 سے شہری اور دیہی ترقی میں مربوط پیشرفت کی ہے۔ اس وقت میں 1 لاکھ 95 ہزار پرانی شہری رہائشی آبادیوں کی تزئین و آرائش جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار کلومیٹر پھیلی پرانی گیس گیس پائپ لائنوں کی مرمت کی گئی ۔