• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوستازترین

October 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے نیپال کے وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا کو نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پراظہار افسوس کا پیغام بھیجا ہے۔

وانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر صدمہ پہنچا کہ نیپال میں شدید بارشوں کے باعث  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے ہلاک افراد  کے لواحقین  ،سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وانگ نے کہا کہ پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ایک دوست ہمسایہ کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ نیپال کے ساتھ دکھ سکھ کا تبادلہ  کیا ہے اوروہ  نیپال کی ضروریات کی روشنی میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔