• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں سے 155 افراد ہلاک ،236 زخمیتازترین

April 25, 2024

ڈوڈوما(شِنہوا) تنزانیہ میں جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 155 افراد ہلاک اور 236 زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے جمعرات کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ مین لینڈ تنزانیہ کے 26 میں سے 14 علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ، جس سے2لاکھ افراد متاثر اور10ہزارمکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اسکولوں کے  بنیادی ڈھانچے، کھڑی فصلوں، سڑکوں، پلوں اور صحت کے مراکز کو سیلاب سے نقصان پہنچا اور مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔