• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوانی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف چینی مین لینڈ کا انتباہتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ کِن مین میں تائیوانی فوج کی نقل و حرکت پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ریاستی کونسل میں تائیوان اموردفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے کہا کہ تائیوانی فوج کی کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز کارروائی ناکام بنادی جائے گی۔

چھن یہ بات تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکام کے ایک اعلان سے متعلق میڈیا سوال کے جواب میں کہی جس میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے اپریل میں کِن مین میں فائرنگ اور گولہ باری کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔

چھن نے کہا کہ چاہے یہ "معمول کی" تربیت ہو یا "ٹارگٹڈ" اشتعال انگیزی، ڈی پی پی حکام سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا ہے۔

چھن نے کہا کہ کِن مین میں ہم وطنوں نے امن اور جنگ کے درمیان تبدیلی کا تجربہ کیا ہے اور ان میں امن کی خواہش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے " بارود اگلتی بندوقوں" اور رابطے بڑھانے کے لیے"پلوں کی تعمیر" کے درمیان درست انتخاب کیا ہے۔