• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک کا آغاز ہو گیاتازترین

June 11, 2023

شنگھائی(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں جاری 25 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک کا آغاز ہفتے کے روز ہوا۔

اس سال کی تقریب کے دوران مجموعی طور پر 20 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ان میں چینی فلم "ایبسنس" اور ہنگری کی فلم "سِکس ویکس"  سمیت آٹھ  کو متعدد ایوارڈز کے مقابلہ کے لئے پیش کیا جائے گا۔

رواں  سال بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک کے پروموشنل ایمبیسیڈر چینی اداکار لی جیا ین نے کہا کہ فلم زندگی اور خوابوں کی نمائش ہے۔ لوگ فلم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اور گہرے تبادلوں کے خواہاں ہیں۔

لی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے فلم سازوں کو امید ہے کہ وہ مزید عمدہ کام تخلیق کریں گے جو بیلٹ اینڈ روڈ کی تاریخ حال اور مستقبل کو ظاہر کرسکیں۔

رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی 10 ویں سالگرہ اور بیلٹ اینڈ روڈ فلم فیسٹیول اتحاد کی 5 ویں سالگرہ ہے۔ اس اتحاد میں اب دنیا بھر میں 55 شراکت دار موجود ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ فلم ویک 18 جون تک جاری رہے گا جس میں اسکریننگ سیشنز کے علاوہ  سمٹ ، فورم اور مقابلوں سمیت دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے۔