• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا آمدن کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے پر زورتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ چین آمدن کی تقسیم کا نظام بہتر بنائے گا۔ کام کے مطابق تقسیم اس کی بنیاد ہوگی اور تقسیم کی متعدد شکلیں ہوں گی۔

شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم زیادہ کام کے لئے زیادہ تنخواہ کو یقینی بنائیں گے ۔ سخت محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یکساں مواقع کو فروغ د ینے کے ساتھ کم آمدن افراد کی کمائی میں اضافہ کریں گے اور درمیانی آمدن والے گروپ میں توسیع کریں گے۔

شی کے مطابق آمدنی کی تقسیم اور دولت جمع کرنے کے ذرائع کو بہتر طریقے  سے منظم کیا جائے گا۔