• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی جن پھنگ کی زیرصدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاستازترین

October 26, 2022

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کے مطالعہ ، تشہیر اور نفاذ کے انتظامات کئے گئے۔

اجلاس میں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی و متحدہ قیادت کو مضبوط بنانے اور اس کے تحفظ بارے متعلق قواعد و ضوابط اور کام  کے طریقہ کار سے متعلق 8 نکاتی فیصلے پر عمل کرنے کے لئے ضابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کے مطالعے، تشہیر اور اس پر عملدرآمد موجودہ اور مستقبل میں پوری جماعت اور ملک کے لئے اولین سیاسی کام ہونا چاہیے۔

کوشش کرنی چاہئے کہ عہدیداروں اور عام لوگوں کی رہنمائی کی جائے کہ وہ کانگریس کی رپورٹ اور پارٹی کے آئین کا اچھی طرح سے مطالعہ کریں اور کانگریس میں شروع ہونے والے نئے خیالات ، نئے فیصلوں ، نئے انتظامات اور ضروریات پرگرفت مضبوط کریں۔

ہمیں پارٹی کی صدی پرانی کوششیں، خاص کر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد نئے دور کے  پہلے عشرے میں رونما عظیم تبدیلیوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔ 

پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر پارٹی میں کامریڈ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت قائم کرنے کی اہمیت اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے رہنما کرداربارے گہری سمجھ بوجھ  پیدا کرنی چاہیے۔