• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی شہری صدارتی انتخابات میں حصہ لیں:صدر پوتنتازترین

March 14, 2024

ماسکو(شِنہوا) روسی صدرولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں،جو15 سے 17 مارچ کو منعقد ہو رہے ہیں۔

 تاس نیوز ایجنسی کے مطابق صدرپوتن  نے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ  "ایک ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ہمارے اتحاد اور عزم کی تصدیق ضروری ہے۔ آپ کا ہر ووٹ قیمتی اور اہم ہے۔ اس لیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگلے تین دنوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔"

روسیوں کویہ بات یاد دلاتے ہوئے کہ وہ ایک خاندان ہیں انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن ہرشہر، قصبے اورگاؤں میں کھلے رہیں گے۔ صدر پوتن نے کہا کہ "پیارے دوستو! ہم سب، روس کے کثیر القومی لوگ اور ایک بڑا خاندان ہیں،"