ولادیوستوک(شِنہوا)روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھتے ہوئے ایک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاس کی ایک رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈز کا ایک گروپ منگل کو ٹریک پر نکلا۔ ہفتے کے روز، 9 افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھنا شروع کیا، جبکہ 3 افراد 3ہزار300 میٹرز کی بلندی پر کیمپ میں رہے۔
آتش فشاں پر چڑھنے والے متاثرین کی موت تقریباً 4ہزار150 میٹرز کی بلندی پر ہوئی۔ ہیلی کاپٹر پر سوار امدادی کارکن دیگر کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔