• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا جوابی اقدام،اسٹونیا کے سفارتکار کو ملک بدر کردیا گیاتازترین

April 17, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے ماسکو میں اسٹونیا کے سفارت خانے میں تعینات ایک سفارتکار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ روس میں ایسٹونیا کے ناظم الامور جانا وانامولڈر کو وزارت خارجہ میں  طلب اور 19 مارچ کو دارالحکومت تالن میں ایک روسی سفارت کار کو بغیر کسی بنیاد کے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پرشدید احتجاج کیاگیا۔

بیان کے مطابق ایسٹونیا کے ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ مخالفانہ سرگرمیوں کا روس کی جانب سے  ہمیشہ مناسب جواب دیا جائے گا۔