• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت خوری کے الزام میں گرفتارتازترین

April 24, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کومبینہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 روسی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمور وادیمووچ ایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 (رشوت لینے) کے حصہ 6 کے تحت جرم  کے ارتکاب کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔"

کمیٹی نے کہا کہ کیس کی مزید تفصیلات پیش کیے بغیر ضروری تفتیشی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق  روسی صدر ولادیمیر پوتن کو تیمورایوانوف کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔