نیو یارک(شِنہوا)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے 10 ستمبر کو اے بی سی نیٹ ورک پر مباحثے پر اتفاق کیا ہے۔
نیٹ ورک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریپبلکن صدراتی امیدوار ٹرمپ اور ان کی مدمقابل ڈیموکریٹک امیدوار ہیرس نے مباحثے میں شرکت کرنے کی تصدیق کرد ی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق90 منٹ کا مباحثہ فلے ڈیلفیا میں ہونے کی توقع ہے۔ اے بی سی کے اینکر ز ڈیوڈ میور اور لینسی ڈیوس نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس حوالے سے آگاہ دوافراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مباحثہ ممکنہ طور موجود ناظرین کے بغیر منعقد ہو گا لیکن اس کے حتمی فارمیٹ اور بنیادی قواعد کا تاحال تعین کیا جا رہاہے۔
یہ اعلان فلوریڈا کے پام بیچ میں ٹرمپ کی ایک نیوز کانفرنس کے بعد کیا گیا، جس کے دوران انہوں نے ہیرس کے ساتھ تین مباحثوں کی تجویز پیش کی۔ ٹرمپ نے اس سے قبل 10 ستمبر کو صدر جو بائیڈن کے ساتھ بحث کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن بائیڈن کی جانب سے بطور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار دستبرداری کے بعد انہوں نے اس سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔