• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹتازترین

September 27, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 376 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستان میں اب تک نوول کرونا وائرس کے باعث 30 ہزار 612 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھرمیں  نوول کرونا وائرس کے 11 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تازہ ترین مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے۔

ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 73 کی حالت تشویشناک ہے۔