• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 219 نئے کیسز رپورٹتازترین

September 02, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 219 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار295 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا کہ نئے کیسز 17 ہزار 628 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئےہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 582 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں زیرعلاج نوول کرونا وائرس کے 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔