• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وسط خزاں کے فیسٹیول کے موقع پرنیو یارک سٹی میں چینی خطاطی اور مصوری کی نمائشتازترین

September 12, 2022

نیویارک(شِنہوا) ہفتے کے روزشروع ہونے والے وسط خزاں کے فیسٹیول کے موقع پر نیو یارک سٹی کے فلشنگ چائنہ ٹاؤن میں چین کی روایتی خطاطی اور مصوری کی  نمائش شروع ہوگئی ہے۔اس نمائش کے منتظمین میں سے ایک اور امریکن چائنیز یونائیٹڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈیوڈ ژو نے کہا کہ چار روزہ نمائش میں 90 سے زائد فن پارے رکھے  گئے ہیں جن میں مغربی فنکاروں کے  تقریباً 10 فن پارے شامل ہیں۔

کچھ فن پارں میں پورے چاند کے مناظر دکھائے گئے ہیں یا فنکاروں کی جانب سے  ہوم سکنیس کے فن پاروں کی عکاسی کی گئی ہے۔ژو نے کہا کہ یہ فن پارے فنکاروں کی تخلیق ہیں یا کولیکٹرکی جانب سے پیش کیا گیا ہے اورکچھ کی پہلی بار نمائش کی گئی ہے۔

 فنکاروں نے اس موقع پر  خطاطی کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران  فنکارانہ تخلیق اور چینی ثقافت پر ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔