• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ورلڈ یونیورسٹی گیمز، پیگ نیسکی کی سب سے بڑی خواہشات پانڈا اور پیرس دیکھنا ہیںتازترین

August 01, 2023

چھنگ دو (شِںہوا) ہنگری کی اسٹار جمناسٹ فینی پیگ نیسکی نے کہا ہے کہ وہ مقابلے کے بعد پانڈا دیکھنے جائیں گی۔ انہوں نے پیر کو بال کے ساتھ سونے کا تمغہ جبکہ اتوار کو چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں انفرادی آل آراؤنڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

23 سالہ جمناسٹ نے کہا کہ انہوں نے چھنگ دو اسپورٹس یونیورسٹی جمنازیم میں تین دن کے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا ہے، یہ کھیل ان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے اتنے بڑے مقابلے میں ایسا تمغہ کبھی نہیں جیتا۔ یہ انہیں حیران کن لگتا ہے، انہیں شائقین سے بھرپور حوصلہ ملا  جو کہ  ایک مختلف لیکن شاندار تجربہ تھا۔

پیگ نیسکی نے بلغاریہ کے شہر ورنا میں 2021 کی یورپی چیمپیئن شپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کیا تھا، وہ ہم وطن وکٹوریا فریٹر کے سڈنی 2000 میں شرکت کے بعد اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی ہنگری کی پہلی جمناسٹ بن گئی تھی ۔

پیگ نیسکی کا اب سب سے بڑا عزم پیرس 2024 میں شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہ میں پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کے کوالیفائنگ مقابلہ میں شرکت کریں گی، وہ  واقعی کوالیفائی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

 

طلائی تمغہ جیتنے والی فینی پیگ نیسکی (درمیان) کا ایوارڈ کی تقریب میں تصاویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

پیگ نیسکی ایک اسپورٹس گھرانے میں پیدا ہو ئیں۔ ان کے دادا لازلو پیگ نیسکی نے ٹیبل ٹینس میں ہنگری کی نمائندگی کرتے ہوئے 1959 کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے والد ہنگری کی جونیئر قومی ٹیبل ٹینس ٹیم میں کھیلتے تھے۔

پیگ نیسکی نے 5 برس کی عمر میں جمناسٹک کی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کیا۔ وہ اس وقت یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور اسکا کہنا ہے وہ میڈل جیتنے سے زیادہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر زور دیتی ہے۔