• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نئے اہداف حاصل کرنے کے لیے چین کے پاس بھرپور اعتماد اور صلاحیت موجود ہے: ترجمانتازترین

October 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس ہر لحاظ سے ایک عظیم اورجدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے دو مراحل کو مدنظر رکھتے ہوئے  اگلے پانچ سالوں کے اسٹریٹجک اہداف اور بڑے اقدامات کا تعین کرے گی۔کانگریس کے ترجمان سن یی لی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے اہداف کو حاصل کرنے اور ترقی کے راستے میں بڑے معجزات پیدا کرنے کے لیے ہمارے پاس اعتماد، عزم اور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین نے 2020 کے آخر تک اپنے تمام غربت زدہ 9کروڑ89لاکھ 90ہزار لوگوں کو غربت کی دلدل سے باہر نکالا ہے اور ایسی کامیابی ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی حاصل نہیں کی گئی،اور یہ انسانی تاریخ کا بھی ایک معجزہ ہے۔