• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نچلی سطح کے عہدیداروں کے اختیارات و ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے، صدر شیتازترین

April 23, 2024

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نچلی سطح کے عہدیداروں پر بوجھ کم کرنے کے لئے ان کے اختیارات اور ذمہ داریاں واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے معائنہ دورے میں ضلع جیولونگ پو میں ایک بستی کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے بستی میں عوامی خدمت مرکز کا دورہ کیا اور کمیونٹی ورکرز سے ان کی فراہم کردہ خدمات اور ان کی تنخواہوں اور کام کے بوجھ سے متعلق پوچھا تاکہ حالیہ برسوں میں کمیونٹی سطح پر بوجھ کم کرنے کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔