لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر 55 پروازیں مکمل کر لی ہیں۔
ناسا نے کہا ہیلی کاپٹر نے 12 اگست کو اپنی 55 ویں پرواز کی تھی جس میں اس نے 10 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 143 سیکنڈ تک 264 میٹر کا سفر طے کیا۔
انجینویٹی نامی ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرو کراٹر پر پہنچا جوناسا کے پریزروینس روور سے منسلک تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر پرواز کی آزمائش کے لیے ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا حصہ ہے۔
ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک وقت میں تقریباً 300 میٹر اور زمین سے تقریباً 3 سے 4.5 میٹر کی بلندی پر 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔