• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نائیجیریا میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے 19 بچے ہلاکتازترین

April 28, 2024

ابوجا(شِنہوا) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مشتبہ طور پر خسرہ کی  وباء پھیلنے سے اب تک کم سے کم 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اڈاماوا میں محکمہ صحت کے کمشنر فیلکس تنگوامی نے صحافیوں کو بتایا کہ موبی نارتھ کے مقامی حکومتی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 200 سے زائد بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19 اموات خسرہ کی وباء کے پھیلنے سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے رونما ہوئیں۔ تنگوامی نے باور کرایا کہ یہ صورتحال سامنے آ نے کے بعد متاثرہ کمیونٹیز کے لیے فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیموں کو روانہ کیا گیااور ادویات پہنچا دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید بیمار پڑ نے والے  بچوں کو خصوصی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ انہوں نے والدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔