• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے حامی ہیں:چینی ترجمانتازترین

April 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ تمام فلسطینی دھڑوں کی مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت اور یکجہتی کے فروغ  کے لیے  حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں حماس اور الفتح کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات اور اسکے نتائج اور مقصد کے بارے میں چین کے کردارکے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم فلسطین اتھارٹی کی اتھارٹی کو مضبوط بنانے کی حمایت اور تمام فلسطینی دھڑوں میں  بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت کے حصول اور یکجہتی کوفروغ دینے کی حمایت کرتے ہیں۔