• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ملائیشیا، 2 فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز باہمی تصام سے تباہ، 10 اہلکار جاں بحقتازترین

April 23, 2024

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کی ریاست پیراک میں دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

رائل ملائیشین نیوی نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بج کر 32 منٹ پر لوموت رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران آپس میں باہمی تصادمی کے نتیجے میں  گر کر تباہ ہو گئے۔

ایک ہیلی کاپٹر میں سات جبکہ دوسرے میں تین اہلکار سوار تھے۔

بیان کے مطابق تمام متاثرین جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور انہیں شناخت کے لیے لوموت بیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متاثرین کی ویڈیوز اور تصاویر نہ پھیلائی جائیں۔