• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغرب براہ راست جوہری تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے:روسی وزیر خارجہتازترین

April 22, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کی حمایت کرکے جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر آگیاہے۔

دارالحکومت ماسکو میں جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا رجحان تباہ کن نتائج سے بھرا اور سنگین اسٹریٹجک خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ دنیا کو اس وقت ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کثیرالجہتی، مساوات اور عدم تقسیم کے اصولوں پر مبنی تجدید شدہ بین الاقوامی سلامتی کے ڈھانچے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔