• Dublin, United States
  • |
  • May, 6th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لیمبورگینی نے بیجنگ نمائش میں اپنی پہلی ہائبرڈ پلگ ان اسپورٹس کار پیش کردیتازترین

April 26, 2024

روم (شِنہوا) اطالوی سپر کار بنانے والی کمپنی لیمبورگینی نے بیجنگ انٹرنیشنل آٹوموٹیو نمائش 2024 میں اپنی پہلی ہائبرڈ پلگ ان اسپورٹس گاڑی ارسیس ایس ای پیش کی ہے۔

معروف کمپنی کی چین میں موجودگی کی ایک طویل تاریخ ہے اور حالیہ برسوں میں نمائش میں  اسکی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

شِنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے لیمبورگینی کے ایشیا بحرالکاہل خطے کے ڈائریکٹر فرانسسکو اسکاردونی نے کہا کہ بیجنگ میں منعقدہ آٹو شو میں ہرسال شرکت ہماری عالمی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ایشیا کے لئے ایک اہم راستہ جس سے عالمی کمپنیوں کو ایک ایسی مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملتا ہے جو نئی ٹیکنالوجیز کے اعتبار سے رجحان کا تعین کرتی ہیں جن میں  صارف کا تجربے ، رابطے اور الیکٹرک کاروں سے متعلق رجحانات شامل ہیں۔

دنیا کی  معروف مہنگی کار برانڈز میں سے ایک لیمبورگینی 2005 سے بیجنگ نمائش میں شرکت کررہی ہے۔ ایک برس قبل کمپنی نے نمائش کے دوران اپنی 60 ویں سالگرہ منائی تھی۔

بیجنگ میں قائم لیمبورگینی کے چائنہ آپریشنز کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اسکاردونی نے کہا کہ چین میں تبدیلی کی رفتار ناقابل یقین ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح مارکیٹ میں تبدیلیاں آرہی ہیں جو صرف چین میں ہی ممکن ہے۔ ہم ہمیشہ صارفین کی ضروریات پورا کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی میں تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں۔

چین، جنوبی صوبے ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں چوتھی چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں لیمبورگینی کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)