بیروت (شِںہوا) لبنان میں چینی سفارت خانے میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 96 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
استقبالیہ تقریب میں لبنان میں چین کے سفیر چھیان من جیان ، چینی سفارتخانے میں دفاعی اتاشی ژینگ یوچھونگ، لبنانی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف یوسف حداد اور لبنانی وزیر دفاع کے نمائندے جارج شریم سمیت 350 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ژینگ نے کہا کہ چینی اور لبنانی افواج کے درمیان دوستانہ تعاون نئی بلندیوں کو چھور ہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کی راہ اختیار کی ہے۔ دفاع کے حوالے سے قومی دفاعی پالیسی اور عالمی سلامتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا۔ قیام امن کا مقدس مشن پورا کیا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کو فروغ دیا۔
استقبالیہ میں تصویری نمائش بھی ہوئی جس میں چین کی قومی دفاعی تعمیر کو اجاگر کیا گیا تھا۔