• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں قومی کانگریس سے اب تک کے واقعات شائع ہوں گیتازترین

October 14, 2022

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آمدہ 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر 19 ویں قومی کانگریس سے اب تک کے تمام اہم واقعات کو شائع کیا جائے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس تاریخ میں گزشتہ 5 برس میں پارٹی اور ملک کی اہم کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس میں دیگر چیزوں کے علاوہ اس بات کا تذکرہ بھی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چینی عوام کو ہراعتبار سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر اور ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے کا نیا سفر شروع کرنے میں مدد دی۔

اس میں گزشتہ ایک صدی میں نظرنہ آنے والی عالمی تبدیلیوں اور نوول کرونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے، انسانیت ، ایک بہتر دنیا اور ایک کمیونٹی کی مشترکہ مستقبل کے ساتھ تعمیر  کا فروغ بھی شامل ہے۔

اس میں تفصیل کے ساتھ معیشت ، سیاست ، ثقافت، معاشرے، ماحولیات، فوجی امور، سفارت کاری اور پارٹی کی ترویج جیسے شعبوں میں اہم واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔