• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج کے اخراجات کے حوالے سے دونوں ممالک مذاکرات کریں گےتازترین

April 22, 2024

سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج (یو ایس ایف کے)کے اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات رواں ہفتے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں منعقد ہوں گے۔

سیول میں وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا کہ جنوبی کوریا میں تعینات تقریباً 28ہزار500 امریکی فوجیوں پر اٹھنے والے دفاعی اخراجات کی تقسیم کے حوالے سے12ویں خصوصی اقدامات معاہدے(ایس ایم اے) کے لیے مذاکرات کا پہلا دور منگل سے جمعرات تک ہونولولو میں ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق جنوبی کوریا اس اصول کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مشاورت کررہاہے کہ  یو ایس ایف کے کی موجودگی کے لیے مستحکم حالات پیدا اور جنوبی کوریا-امریکہ مشترکہ دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے دفاعی اخراجات کو مناسب لحاظ سے تقسیم کیا جائے۔